May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عراق، بغداد میں بم دھماکہ، 6 جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں چھے سیکورٹی اہلکار جان بحق و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ بغداد کے شمال میں واقع طارمیہ کے علاقے میں ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر نے شہر سامرا میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو قتل کر دیا۔

اس اقدام کے بعد دہشت گردوں نے ان کے مکان کو بھی دھماکے سے اڑا دیا اور ان کے گندم کے کھیت بھی نذرآتش کر دئے۔

حالیہ دنوں عراق میں امریکہ و سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے مختلف صوبوں منجملہ صلاح الدین، ذی قار اور دیالہ میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دئے ہیں جس کے بعد عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کر دی ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے انھیں شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگس