May ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان، غزنی بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی

مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

افغانستان کے طلوع نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر غزنی میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں افغانستان کے متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزنی کے اعلی پولیس افسر محمد ہادی شیربیگ نے کہا ہے کہ پیر کے روز غزنی کے ایک اسلامی مرکز کے قریب ہونے والے ایک کار بم کا دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے۔

ادھر افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غور، ہلمند، بدخشان، وردک اور قندوز صوبوں میں افغان فوج کے حملوں اور طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اس گروہ کے تیس ہلاک ہو گئے۔

ان حملوں میں طالبان کے متعدد خفیہ ٹھکانوں اور وہاں موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

دریں اثنا صوبے فراہ کے پرلیس ترجمان نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے خاک سفید علاقے کے پولیس سربراہ طوفان نورزی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ٹیگس