ماہ رمضان ختم ہوا،مگر یمن پر سعودی حملے نہ تھمے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366511-ماہ_رمضان_ختم_ہوا_مگر_یمن_پر_سعودی_حملے_نہ_تھمے
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے یمن کے دو صوبوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ماہ رمضان ختم ہوا،مگر یمن پر سعودی حملے نہ تھمے

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے یمن کے دو صوبوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور حجہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے نو اپریل کو یمن میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ کورونا کی روک تھام میں مدد کے لئے یمن کے خلاف تمام فضائی، بری اور بحری حملے بند کئے جاتے ہیں اور اگر فریق مقابل اس کا خیرمقدم کرے گا تو جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، لیکن اس جنگ بندی کے ڈرامے کے فورا بعد سے ہی جارح سعودی اتحاد نے اپنی یک طرفہ جنگ بندی کو پامال کرنا شروع کر دیا۔