شام میں 20 سے زائد دہشت گرد ہلاک
شامی فوج نے ایک کارروائی کر کے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد جبکہ بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کے انسانی حقوق کے نگراں مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز صوبے حماہ میں شمالی الغاب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور المنارہ اور الفطاطرہ نامی دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی فوج کی اس کارروائی میں کم از کم بائیس دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ شامی فوج نے پیر کے روز بھی صوبے حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع پر ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔