Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی ٹولے کے غاصبانہ منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

ہزاروں فلسطینیوں نے منگل کی شب مقبوضہ علاقوں میں غرب اردن کے بعض حصوں کو ضم کرنے کے صیہونی منصوبے کے خلاف الخلیل شہر میں مظاہرہ کیا۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے بدھ کی شب ہونے والے مظاہرے میں امریکہ کے سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگائے اور مقبوضہ علاقوں میں غرب اردن کے بعض حصوں کو ضم کرنے کے خلاف عرب حلقوں اور عالمی برادری سے ٹھوس موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور ساونڈ بموں کا استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام نے ابھی حال ہی میں غرب اردن کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جولائی میں کام شروع ہو جائے گا۔ اگر صیہونی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غرب اردن کا تیس فیصد سے زیادہ علاقہ مقبوضہ زمینوں میں ضم کر دیا جائے گا۔

ٹیگس