Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں سات بچوں سمیت متعدد جاں بحق

طالبان کے حملوں میں چودہ افغان فوجی اور عام شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ سات طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

طالبان نے افغانستان کے صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب میں فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات فوجی مارے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں رہائشی علاقوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے باعث سات بچے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

درایں اثنا صوبہ غزنی میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ٹیگس