عراق میں آپریشن کلین اپ جاری، 70 دیہی علاقے داعشی عناصر سے پاک
عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان جاری کر کے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوج نے آپریشن ابطال العراق "عراقی ہیروز" کے چوتھے مرحلے کو انجام دیا جس کے دوران صوبہ دیالہ میں 2 داعش دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران صوبہ دیالہ کے 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ