Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان میں لشکرطیبہ پاکستان کا ایک اڈہ تباہ

افغان فورسز نے مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں پاکستان کے ایک دہشتگرد گروہ لشکر طیبہ کے اڈے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کنڑ گورنر ہاؤس کے ترجمان عبد الغنی مصمم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی قومی سکیورٹی فورس نے صوبے کے اسمار ضلع میں خصوصی آپریشن کر کے دہشتگرد گروہ لشکر طیبہ کے ایک اڈے کا پتہ لگا کر تباہ کر دیا۔

عبد الغنی مصمم نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں لشکر طیبہ کے تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی انکے پاس سے برآمد ہوا ہے۔

افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہشتگرد گروہ پاکستان کے اندر سے حالیہ دنوں میں صوبہ کنڑ پر میزائل فائر کرتے رہے ہیں۔ لشکر طیبہ ایک دہشتگرد گروہ ہے جو پاکستان کے اندر سرگرم عمل ہے لیکن ابھی کچھ دنوں سے اس نے صوبہ کنڑ میں دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔

حکومت ہندوستان نے لشکر طیبہ کو دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ممبئی حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس