افغانستان میں 19 طالبان ہلاک
افغانستان کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 19 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ کے لوگوں نے صوبہ فاریاب کے دولت آباد اور المار ضلعوں پر حملہ کیا جس کے بعد فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی اور 17 طالبان ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔ افغان فوج نے صوبہ لوگر کے صدرمقام پل علم میں بھی جھڑپ کے دوران 2 طالبان کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ طالبان نے عیدالاضحی کی مناسبت سے ملک بھر میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور اپنے جنگجؤوں کو حکومتی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ طالبان کی جنگ بندی کا افغان حکومت نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link