Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کو اسمگل ہونے والے ہتھیار ضبط کر لئے گئے

شامی فوج نے دہشتگردوں کے لئے ارسال کئے جا رہے ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کا پتہ لگا کر انہیں اپنے اختیار میں لے لیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حمص کے حکام نے بتایا ہے کہ  حمص اور حماہ کی سرحد سے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار پہنچانے اور اس کی اسمگلنگ کا کام ہو رہا تھا جس کا پتہ لگا کر ہتھیاروں کو ضبط کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار ادلب میں دہشت گردوں کے لئے سپلائی کئے جا رہے تھے۔

ان ہتھیاروں میں خودکار ہتھیار، راکٹ، راکٹ لانچر، آر پی جی، مختلف قسم کے مارٹر گولے اور دیگر ہلکے اور بھاری ہتھیار شامل ہیں۔

شام کے مذکورہ حکام کے مطابق کچھ روز قبل بھی اس صوبے میں ایسے ہی ہتھیاروں کا انکشاف کر کے انہیں ضبط کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے ادلب کے بیشتر علاقے دہشت گردوں اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح عناصر کے کنٹرول میں ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس