Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • عجمان میں ایک مارکیٹ میں بھیانک آتش زدگي

متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں بدھ کی شام ایک مارکیٹ میں بھیانک آگ لگ گئي ہے۔

اسپوتنیک نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کی شام امارات کے عجمان شہر کے ایک نئے صنعتی علاقے میں بھیڑ بھاڑ والے بازار میں آگ لگ گئي۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار البیان نے بھی اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ دی ہے کہ فائر فائٹرز اور نجات کی متعدد ٹیمیں اس نئي مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی کئي ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی گئي ہیں جن میں مختلف تجارتی یونٹس کو جلتے ہوئے دکھایا گيا ہے اور وہاں سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے۔ مذکورہ علاقے سے دکانداروں اور خریداروں کو باہر نکال لیا گيا ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔

ٹیگس