Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • بیروت سانحے کے حقائق برملا ہوں گے: صدر لبنان

لبنان کے صدر نے بیروت دھماکے کا مقدمہ اس ملک کی عدالتی کونسل میں بھیجتے ہوئے کہا کہ بیروت دھماکے سے متعلق حقائق کو برملا کیا جائے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیروت دھماکے سے متعلق حقائق کو برملا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

لبنان کے صدر نے بیروت دھماکے کا مقدمہ اس ملک کی عدالتی کونسل میں بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب لبنان کی عدالت نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس