صیہونی بمباری کے جواب میں فلسطینیوں کا راکٹ حملہ
فلسطینی گروہوں نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے جواب میں صیہونی بستی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے اتوار کی صبح جنوبی مقبوضہ علاقے سدیروت پر راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں پانچ صیہونی زخمی ہو گئے۔
اس حملے میں سدیروت کالونی کے بعض مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آئرن ڈوم نے دو راکٹوں کو تباہ کر دیا۔
فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے شمالی و مرکزی غزہ کے علاقوں کو مسلسل پانچ دن سے نشانہ بنائے جانے کے بعد یہ جوابی کارروائی کی ہے۔
صیہونی حکومت کی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور توپخانے گزشتہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔