جرمنی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہیں ہوگا
Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔
سحرنیوز/دنیا: آسٹریلیا کے وزیر خارجہ ریچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران بوریس پیسٹوریوس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں، اسی لیے جرمنی ہر ممکن امن کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے پہلی مرتبہ اس امکان کا بھی ذکر کیا کہ جرمن فوج آبنائے رمز کی سکیورٹی میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی طے پا جاتی ہے تو امن کے قیام اور خصوصاً آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ تعیناتی پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel