یمن میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i371322-یمن_میں_سعودی_اتحاد_کے_شانہ_بشانہ_داعش_اور_القاعدہ
یحیی سریع نے کہا کہ ایک کارروائی کے دوران 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ

یحیی سریع نے کہا کہ ایک کارروائی کے دوران 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان  یحیی سریع نے آج کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد اور دستاویزات ہیں جن  میں البیضاء صوبے میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نےکہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے بیضاء کے قیفہ علاقے کے اطراف میں فوجی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں تکفیریوں کے  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی علاقوں کو ان کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ ٹھکانے داعش اور القاعدہ کے بڑے ٹھکانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

 

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b