Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • شام تاریکی میں ڈوب گیا، ہر طرف دھویں کے بادل

شام میں دہشت گردوں نے آدھی رات گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر توانائی محمد زہیر خربوطلی کا کہنا ہے کہ عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے بعد دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے پورے ملک میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

شام کے وزیر توانائی نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ دارالحکومت دمشق کے الضمیراور عدرا کے مابین پیش آیا جہاں ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان پائپ لائن کی مرمت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

دھماکے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، شام میں دہشت گردی کے ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل شام کے بعض حصوں پر قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا تھا۔

ٹیگس