لبیک یا حسین کی صداؤں سے گونج اٹھی فضا+ ویڈیو
Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عزاداری سید الشہداء کا انداز ہی الگ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ رات شب عاشورا کی مناسبت پر پورے ایران اسلامی میں، جو جہاں بھی موجود تھا رات نو بجے ، سڑکوں میں ، گلی کوچوں میں، گھروں کی چھتوں پر، غرض ہر جگہ امام سیدالشہدا کے ساتھ تجدید بیعت کیا اور لبیک یا حسین ع کے فلک شگاف نعرے لگائے،
جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے مجالس اور جلوسہائے عزا میں سوشل ڈیسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے وہیں عزاداران سید الشہداء نے اپنے مظلوم امام کو الگ انداز میں یاد کیا۔
دنیا میں حریت پسند افراد جہاں کہیں بھی ہوتے ہیں وہ اپنی انسانیت اور حریت پسندی کا ثبوت دیتے ہیں۔
دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ شہید کر دیا گیا تھا۔