Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • تل ابیب- ابو ظہبی تعلقات کا پہلا تحفہ، کے ایف سی میں دھماکہ

تل ابیب اور ابو ظہبی کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی ابوظہبی ایئرپورٹ کے راستے میں امریکی ریسٹورینٹ کے ایف سی میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔

اتوار کو کے ایف سی میں ہوئے اس دھماکے میں اس ریسٹورینٹ کے متعدد ملازم زخمی ہوگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار البیان نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اس دھماکے سے ریسٹورینٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے اسباب کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے اس عمارت سے تمام افراد کو باہر نکالنا شروع کر دیا جس کے گراونڈ فلور پر یہ ریسٹورینٹ واقع تھا۔

عربی-21 ویب سائٹ نے بھی اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا کہ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی کے لئے پہلی باضابطہ پرواز پہنچی ہے اور مذکورہ طیارے میں امریکی اور اسرائیلی حکام کا ایک وفد بھی موجود ہے۔

متحدہ عرب امارات و اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری کے معاہدے کے بعد سے مسلسل پوری دنیا خاص طور پر عالم اسلام میں اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔

 

ٹیگس