شام پر اسرائیل کے داغے جانے والے میزائل تباہ
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ نے فوجی ایئر پورٹ ٹی فور(T-4) پر داغے جانے والے میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سانا نے شام کی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے فوجی ایئر پورٹ ٹی فور(T-4) کئی میزائل فائر کئے تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
شام کا فوجی ایئر پورٹ ٹی فور (T-4) حمص کے تدمر شہر میں واقع ہے جو علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے اہم ترین فوجی مرکز ہے۔ اسرائیل نے بارہا دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے شام کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔