افغانستان: طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i372759-افغانستان_طالبان_کے_حملے_میں_8_سکیورٹی_اہلکار_جاں_بحق
طالبان نے صوبہ ننگر ہار میں 8 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

طالبان نے صوبہ ننگر ہار میں 8 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

اسپوتنیک نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے کل رات صوبہ ننگرہار میں پولیس کے تین تھانوں پر حملہ کیا جس میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔  کارروائی کے دوران طالبان تین پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ  لے گئے۔

طالبان کے یہ حملے ایسے میں ہوئے کہ جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں کئی عشروں سے جاری جنگ کے بعد افغان انٹرا مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو ا ہے۔