Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ و آل یہود کے روابط کے خلاف بحرینی عوام کا مظاہرہ

بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے کر کے صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاہراہوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی۔

بحرین کے عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو پاوں تلے روند ڈالا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کو ایک مہینہ بھی نہیں گذرا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ۔ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں تیرہ اگست کو متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی تگ و دو ایسے عالم میں جاری ہے کہ تل ابیب برسوں سے فلسطینیوں کو سرکوب کر رہا ہے اور عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے ۔

ٹیگس