عرب لیگ کے کردار پر فلسطین کا احتجاج، عرب لیگ کی صدارت سے استعفی
عرب لیگ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار اور مردہ تنظیم قرار دیتے ہوئے عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔
فلسطین نے یہ اقدام اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاہدوں کی مذمت نہ کرنے پر فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجی طور پرالگ ہوگیا۔
فلسطین کی صدارت میں رواں ماہ عرب لیگ کے 22 رکنی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل اورعرب ممالک کے درمیان سازشی معاہدوں پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک نے اتفاق نہیں کیا تھا۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو واشنگثن میں دو عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اسے اسلام ،فلسطین اور قبلہ اول سے خیانت قرار دیا گیا۔