یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر سعودی جارحیت و بربریت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373232-یمن_کے_صوبوں_صعدہ_اور_حجہ_پر_سعودی_جارحیت_و_بربریت
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر فضائی اور توپخانوں سے حملے کئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۵ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر سعودی جارحیت و بربریت

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر فضائی اور توپخانوں سے حملے کئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے حرض علاقے پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ صوبہ صعدہ کے منبہ شہر پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے  فضائی اور توپوں کے گولوں سے حملے کئے جس میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران اسی طرح صوبہ الجوف، صوبہ مأرب اور البیضاء کو بھی  جارح  نشانہ بنایا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔