حرم ابراہیمی کے دروازے فلسطینیوں پر بند ہو گئے
Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الخلیل میں فلسطینیوں پر حرم ابراہیمی کے دروازے بند کر دیئے۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الخلیل میں یہودیوں کی عید غفران کا بہانہ بناتے ہوئے نمازیوں کو حرم ابراہیمی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔
اسرائیل کے فوجیوں نے اسی طرح مسجد ابراہیمی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور بھاری تعداد میں غاصب فوجیوں کو تعینات کیا تھا۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
مسجد ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینه نے کہا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ستمبر کے مہینے میں 2 مرتبہ مسجد کو بند کیا اور کسی کو بھی مسجد میں جانے اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اکتوبر کے مہینے میں بھی اسرائیل نے یہودیوں کے عید کے بہانے مسجد ابراہیمی کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔