Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • موساد کے سرغنہ کے دورہ بحرین کی مذمت

بحرینی سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سرغنہ یوسی کوہن کے دورہ منامہ کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیانات میں بحرین کے سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو انتہائی شرمناک اور ملک پر مسلط شاہی حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے سیاسی حالات کو شاہی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کی غرض سے موساد کے اقدامات لا حاصل رہیں گے اور آمریت سے نجات کی عوامی تحریک بدستور جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے عوام کی منشا اور مرضی کے برخلاف حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے ہیں جس کے خلاف بحرین میں مسلسل مظاہرے کیے جارہے ہیں۔صہیونی حکومت کے خفیہ ادارے موساد کا سرغنہ یوسی کوہن بحرین کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کے روز اس ملک کے دارالحکومت منامہ پہنچا ہے۔

ٹیگس