عراقی عوام نے کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کو آگ کے حوالے کر دیا+ ویڈیو
Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
عراقی عوام نے بغداد میں واقع کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کو آگ لگا دی۔
کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہوشیار زیباری عراق کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ دعوی کیا تھا کہ اربیل میں امریکی چھاونی الحریر پر حملہ اس لئے ہوا کیونکہ مزاحمتی گروہ یہ تصور کرتے ہیں کہ کردستان علاقے کے امریکا سے گہرے تعلقات ہیں۔
زیباری نے اپنے بیان میں عراقی رضاکار فورس کی جو عراق کا ایک فوجی ادارہ ہے، توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزاحمتی گروہ بغداد اور اربیل کو نشانہ بنا رہے ہیں یہ وہی کام ہے جو اس سے پہلے داعش انجام دیتا تھا۔