Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی سے وابستہ دہشت گردوں میں جھڑپیں

شام کے صوبے الحسکہ کے شہر راس العین میں ترکی سے وابستہ دہشت گرد عناصر میں ہونے والی آپسی جھڑپوں میں پینتیس عناصر ہلاک و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ ان دہشت گرد عناصر کے درمیان یہ جھڑپیں راس العین میں الدویرہ چیک پوسٹ کے کنٹرول کے بارے مین ہوئیں۔

ان جھڑپوں کے دوران راکٹ حملے بھی کئے گئے جس کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں کئی عام شہری بھی شامل ہیں۔

راس العین گذشتہ دو ہفتوں سے دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے جن کی بنا پر یہاں کے لوگوں مین خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹیگس