افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے نائب سربراہ پر ناکام قاتلانہ حملہ
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے نائب سربراہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
کابل میں افغان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اعلی مصالحتی کونسل کے نائب سربراہ حاجی دین محمد کے کانوائے پر یہ حملہ کابل کی جلال آباد شاہراہ پر کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق حاجی دین محمد کے کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ان کا ایک محافظ ہلاک ہوگیا۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حکومت اور طالبان کے وفود قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کر رہے ہیں۔