Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدی کورونا میں مبتلا ہو گئے

مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں روائتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

العہد کی آج جمعرات کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں قید مزید 2 فلسطینی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے اب تک 137 فلسطینی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ جن میں سے زیادہ تر جلبوع جیل میں قید ہیں۔

صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ وہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ادھر فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی تمام تر ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کے مختلف جیلوں میں بند ہیں جنہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی برادری سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کے پیش نظر اس علاقے میں کورونا وائرس سے نمنٹے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس