Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان، بعض اڈے امریکی دہشتگردوں نے خالی کر دئے

افغانستان میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے مختلف علاقوں میں قائم اپنے دس اڈوں کو خالی کر دیا ہے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ان فوجی اڈوں سے امریکی دہشتگردوں کا انخلا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چند ماہ قبل افغانستان سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں امریکہ اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ 

افغانستان کے صوبوں اوروزگان، ہلمند، لغمان، پکتیا، ننگرہار، بلخ، کابل، فاریاب اور زابل میں امریکی دہشتگردوں نے فوجی اڈوں کو خالی کر دیا ہے تاہم اب تک انکی امریکہ واپسی کی اطلاع نہیں ہے۔ افغان حکام نے بھی ابھی اس سلسلے میں کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دو ہزار ایک میں افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے اس ملک پر یلغار کی تھی مگر اب تک افغانستان سے نہ صرف دہشت گردی و بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوا بلکہ دہشتگردی، بد امنی، خون خرابے کے ساتھ ساتھ منشیات کی پیداوار میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس