Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • مراکش کے لئے امریکی تحفہ

امریکہ نے مراکش کو ایک بلین ڈالر مالیت کے ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے-

 مراکش کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نےکانگریس کو مطلع کیا ہے کہ  مراکش کو 1 بلین ڈالر  کی مالیت کا اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔  

رائٹرز کے مطابق نوٹیفکیشن سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاہدے میں ایم کیو -9 بی سی گارڈین کے چار ڈرون اور ہدف کا نشانہ بنانے والے ہتھیار شامل ہیں۔ رائٹرز کے مطابق معاملے سے واقف ذرائع نے اس بات پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے کہ آیا مراکش کو اسلحہ فراہمی کی یہ ڈیل اس کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے مشروط تھی یا نہیں۔  

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے مراکش کو اور متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فراہم کیے جانے کے واقعات میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ یو اے ای کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فوراً بعد ہی امریکہ نے امارات کو 23 بلین امریکی ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا تھا جبکہ مراکش کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد ہی امریکی اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس