Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں ترکی کے تین فوجی ہلاک

شام کے صوبہ ادلب کے شمال میں ترک فوج کے ایک اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کا یہ حملہ شمال مغربی شام کے ادلب میں واقع بابتو قصبے کے قریب ترکی کے فوجی اڈے پر کیا گیا ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔شمالی شام کے کچھ علاقے اس وقت ترک فوج اور اس ملک کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے قبضے میں ہیں ۔ شمالی شام پر ترکی کے قبضے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ جبہۃ النصرہ کے تکفیری دہشتگردوں نے پچھلے چند گھنٹے کے دوران لاذقیہ ، حماہ ، حلب اور ادلب صوبوں کو اکیس بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ادلب میں ترکی کے فوجیوں کے داخل ہونے اور شامی فوج کے ساتھ ان کی جھڑپوں نیز ادلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کی گولہ باری کے باعث ایک عرصے سے اس علاقے مین تشدد میں تیزی آگئی ہے ۔

ٹیگس