Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  •   خودساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل

متحدہ عرب امارات نے کورونا سے مجبور ہوکر صیہونیوں کے ویزا فری معاہدے کو چند ماہ کے لئے معطل کردیا۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے مہلک اثرات سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنے دوست اسرائیل کے ساتھ  ویزا فری معاہدہ رواں سال کے جون کے آخر تک معطل کردیا ہے۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب صیہونیوں کو یو اے ای آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔

 

 

 

ٹیگس