تیونس میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری
تیونس کے عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تیونس کے عوام نے مسلسل پانچویں روز ان مظاہروں کے دوران حکومت مخالف نعرے لگائے اور اس کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔
تیونس کے دارالحکومت سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں عوام گزشتہ شبوں میں خراب اقتصادی صورت حال اور کورونا کے باعث عائد پابندیوں کی بنا پرمظاہرے کرتے رہے ہیں۔
تیونس میں گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں کے دوران چھے سو تیس سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تیونس میں سن دو ہزار گیارہ میں آنے والے انقلاب کو ایک عشرہ گزرنے کے باوجود ملک سماجی بدامنی اور سیاسی اختلافات کا شکار ہے۔
تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی نے منگل کی شب شہریوں تمام سیاسی و عسکری طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ آپس میں متحد ہو کر ملک کو بچانے کے لئے اقدام کریں ۔
راشد الغنوشی نے تیونس کے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پسماندہ علاقوں کے حالات اور نوجوانوں کی بے روزگاری کو سمجھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: تیونس، عوامی احتجاج چوتھے روز میں داخل