عراق میں امریکی فوجیوں پر آئی آفت، ایک دن میں پانچ بار حملہ
عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکا کے پانچ فوجی کانوائے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی فوجی کارواں پر یہ حملے جمعے کو عراق کے دیوانیہ، بابل اور ذی قار صوبوں میں کئے گئے۔
صابرین ویب سائٹ کے مطابق دیوانیہ صوبے میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر حملے کی ذمہ داری اصحاب الکہف گروہ نے لی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں اسپین کے کچھ فوجی مشاور زخمی ہوئے ہیں جو نیٹو کے رکن ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے ابو غریب علاقے میں بھی امریکی فوجی کارواں پر حملہ ہوا ہے۔
صوبہ بابل میں امریکی فوجی کے کانوائے پر بھی حملے کی ذمہ داری اصحاب الکہف نے قبول کی ہے۔
اس سے پہلے کل جمعرات کو بھی عراقی ذرائع نے کچھ امریکی کانوائے پر حملے کی خبر دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے امداد لے جانے والے کارواں معمولا شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
گزشتہ کچھ وقت سے عراق میں امریکی فوجی کارواں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔