غرب اردن میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
صیہونی دہشتگردوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر صیہونیوں پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے اسے شہید کر دیا۔
عرب اڑتالیس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے اس فلسطینی نوجوان کو جنوبی شہر نابلس میں گولی مار کر شہید کیا ہے۔
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے کچھ باوردی دہشتگردوں پر حملہ کر کے ایک کو زخمی کیا تھا۔
صیہونی دہشتگردوں نے اتوار کو بھی غرب اردن کے شمال میں طولکرم کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
غاصب صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے بے بنیاد دعوؤں کے تحت روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے انہیں اپنی نسل پرستانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں۔