کابل میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے دن میں کابل کے پانچویں سیکورٹی زون میں ہوا ۔ منگل کو ہونے والے اس دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ رپورٹ ملنے تک یہ کابل میں آج صبح سے ہونے والا دوسرا دھماکا تھا۔
قندوز کے ڈپٹی گورنر صفی اللہ امیری کی گاڑی کو بھی آج مقناطیسی بم دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں صفی اللہ امیری اور ان کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
افغانستان مین ہونے والے متعدد دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ امن مذاکرات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے اور اس سے افغان عوام اپنے ملک میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کےحوالے سے مایوسی پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ افغانستان میں جاری بد امنی اور دہشتگردانہ واقعات کا بنیادی سبب ملک میں امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کو قرار دیا جاتا ہے۔