Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • تیونس کے صدر پر قاتلانہ حملے میں صیہونی دہشتگرد ٹولے کے ملوث ہونے کا امکان

تیونس کی الشعب تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے صدر پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ممکنہ طور پر اسرائیل ملوث رہا ہے۔

الشعب تحریک کے سربراہ زہیر المغزاوی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کرنے کی بنا پر تیونس کے صدر قیس سعید پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

تیونس کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کی رات تیونس کے صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر دی تھی۔ ان کو زہریلے مادے سے آلودہ خط ارسال کر کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زہر سے آلودہ یہ خط دو روز قبل تیونس کے صدر کے دفتر ارسال کیا گیا تھا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تیونس کے صدر محفوظ ہیں اور ان کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔ تیونس کی سیکورٹی فورس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تیونس کے تعلقات کی استواری کے بارے میں کئے جانے والے دعوے فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی امنگوں کے حامی کی حیثیت سے تیونس کے صدر سرکاری اور اصولی مواقف کے برخلاف ہیں۔

ٹیگس