Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کا سرغنہ ہلاک

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرگرم دہشتگرد سرغنہ ابویاسر العیساوی کو ہلا ک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل  داعش کی جانب سے بغداد میں الطیران اسکوائر میں ہونےوالے دو خودکش بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں خودکش حملہ آور نے خود کو بیمار ظاہر کرنے کی کوشش کی اور جیسے ہی لوگ اس کی مدد کے لئے آگے بڑھے تو اس نے اپنی کمر پر بندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دور پر کھڑے دوسرے دہشت گرد نے جب یہ دیکھا کہ لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے جمع ہوگئے ہیں تو اس نے بھی خودکش دھماکہ کر دیا۔

ٹیگس