Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  •  ترکی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

ترکی نے ایک نئے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ دوست ملکوں کے لیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ ثابت ہوگا۔

ترکی نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق راکٹ سان کے تیار کردہ میزائل ’’اتماجہ‘‘ کا ضلع سنوپ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔

 اس موقع پر ایڈمرل اوزبال نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یہ اینٹی شپ میزائل دوست ملکوں کے لیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ ثابت ہوگا۔

ادھر انقرہ میں متعین امریکی سفیر" ڈیوڈ مائيکل اسٹرفیڈ"  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے تعلقات ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ روس سے ایس 400 میزائيلی سسٹم کی خریداری کے معاملے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان جو اختلافات پیدا ہوگئے ہیں وہ بہت جلد دور ہوجائيں گے۔

ترکی نے میزائیلی دفاعی سسٹم فراہم کئے جانے سے امریکہ کے انکار کے بعد روس سے ایف 400 دفاعی سسٹم حاصل کر لیا ہے، اور اسی چيز کے پیش نظر امریکہ نے ترکی کو اف 35 طیاروں کے پروجیکٹ سے حذف کر دیا ہے۔

ترکی میں امریکہ کا 30 ارب ڈالر کا سرمایا لگا ہوا ہے اور اس وقت  1700 امریکی کمپنیاں ترکی میں کام کر رہی ہیں۔

 

ٹیگس