انقلابِ اسلامی کی سالگرہ پر عرب امارات کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i380851-انقلابِ_اسلامی_کی_سالگرہ_پر_عرب_امارات_کی_مبارکباد
متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے ایران کے عوام اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • انقلابِ اسلامی کی سالگرہ پر عرب امارات کی مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے ایران کے عوام اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی کو اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

متحدہ امارات کے نائب امیر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم  شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولیعھد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے دو علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔