Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطین، انتخابات کے شیڈول اور طریقہ کار پر اتفاق

فلسطین میں مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات 22 مئی اور 31 جولائی کو ہوں گے۔

حماس اور فتح کے درمیان 2006ء کے بعد فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے شیڈول اور طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا۔ حماس اور فتح نے انتخابات کے نتائج کا ’احترام اور انہیں قبول‘ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات اس سال 22 مئی اور 31 جولائی کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ  میں ووٹنگ ہوگی۔ حماس اور فتح کے درمیان ہونے والے معاہدے میں تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 2006 کے انتخابات میں حماس کی کامیابی کو امریکہ سمیت اسرائیل کے حامی ملکوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس درمیان فلسطین کے صدر کی حیثیت سے محمود عباس کا کردار بھی اسرائیل نوازی کی شکل میں سامنے آیا۔

ٹیگس