Feb ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • شام میں مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں سرگرم

مغربی ایجنسیوں نے سرکردہ داعشی عناصر کو دہشت گردانہ اقدامات بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مغرب کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ایک بار پھر شام کے خلاف سرگرم ہو گئی ہیں. اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں انہیں شامی فوج کے خلاف حملوں میں شدت لائے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

میڈيا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے جو بظاہر داعش کے خلاف جنگ کے مدعی ہيں، داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ نشستوں میں شام میں دہشت گردانہ اقدام انجام دیئے جانے کا معاہدہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کردوں کی قید سے رہائی پانے والے دہشتگردوں کو امریکیوں کی نگرانی میں تربیت دیئے جانے کے بعد دہشت گردانہ کاروائيوں میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے داعش کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔

 

ٹیگس