Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • شام کی فوج نے صیہونی فوج کے حملوں کو ناکام بنادیا

شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دشمن نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر اٹھارہ منٹ پر مقبوضہ جولان کی جانب سے دمشق کے اطراف میں میزائل فائر کرنا شروع کئے تھے تاہم شام کے میزائلی دفاعی سسٹم نے اکثر میزائلوں کو ناکام بنا دیا ۔ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت میں شام کی بنیادی تنصیبات اور فوج کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

ٹیگس