ایرانی مندوب کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات/ آبنائے ہرمز پر تہران کے موقف کی وضاحت
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل "آرسینیو ڈومینگیز" کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے مندوب سید علی موسوی نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی صورتحال کے حوالے سے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین معاہدوں کی پاسداری کرنے والے ملک کی حیثیت سے تہران جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سلامتی پر زور دیتا آیا ہے۔
سید علی موسوی نے کہا کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی موجودہ غیر محفوظ صورتحال ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاع بنیادی حق کے مطابق جارحیت کرنے والوں اور اس کی حمایت کرنے والے ملکوں کو اپنے مخاصمانہ اقدامات کی غرض سے آبنائے ہرمز کے استعمال سے روکنے کے لیے لازمی اقدامات انجام دے رہا ہے جبکہ بحری جہازوں اور بحری جہازوں اور جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے اور بحری آمدورفت بند نہیں ہوئی ہے لیکن جہاز رانی کا جاری رہنا اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اعلان کردہ احتیاطی اور حفاظتی ضوابط کی تعمیل اور موجودہ تنازعے سے پیدا ہونے والے حقائق پر توجہ دینے سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن، دشمن کا ساتھ دینے یا اس کی حمایت کرنے والے ممالک کے سوا کسی بھی ملک کے بحری جہاز ایران کے اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے راستے محفوظ سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel