Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے ملک کے بنیادی ڈھانچے کا صفایا کردیں گے: اسپیکر ایران کا شدید انتباہ 

 ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالی باف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج خطے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام ممالک کے انفرااسٹرکچر نشانہ بناسکتی ہے۔ 

سحرنیوز/ایران: سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر اپنے ایک مختصر پیغام میں اسپیکر محمد باقر قالی باف کا کہنا تھا کہ بعض رپورٹوں کے مطابق ایران کے دشمن خطے ایک ملک کی حمایت سے، ایرانی جزیروں میں سے ایک پر قبضہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن تمام نقل و حرکت ہماری کی گہری نگرانی کر رہی ہیں۔  
ایران کے اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اس کا ساتھ دینے والے خطے کے اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس