Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو طالبان کا انتباہ

طالبان نے ان خبروں کے بعد کہ ممکنہ طور پر امریکہ مقررہ وقت تک افغانستان سے اپنے فوجی نہیں نکالے گا، امریکی فوجیوں کے خلاف جنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح‌ الله مجاہد نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے قطر معاہدے کی پابندی نہیں کی تو پھر غاصبوں کے ساتھ ہم جنگ کریں گے۔

طالبان کے ترجمان نے افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلا پر تاکید کرتے ہوئے افغان گروہوں کے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے کیلئے غیر ملکی مداخلت کو بند کرنے  پر زور دیا۔

ذبیح‌ الله مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ اور خونریزی کی بڑی وجہ غیر ملکی فورسز کی موجودگی ہے جو جنگ کی آگ کو بھڑ کا رہی ہیں۔

ٹیگس