میدان وردک کے فوجی مرکز پر قبضہ کرنے کا طالبان کا دعوی
Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے میدان وردک میں سرکاری فوج کے مرکز پر حملہ اور اس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک سرغنہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے کابل کے جنوب مغرب میں صوبے میدان وردک کے سرکاری فوجی مرکز پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ایک باخبر ذریعے نے بھی اعلان کیا ہے کہ میدان وردک کے اس فوجی مرکز کو سرکاری فوجیوں نے ترک کر دیا تھا جس پر طالبان عناصر نے قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
میدان وردک کے فوجی مرکز پر طالبان کا قبضہ ہوجانے کی یہ خبر ایسی حالت میں منظرعام پر آئی ہے کہ امن مذاکرات کے باوجود اس ملک میں جنگ کا دائرہ مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔