عراق ؛ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بدستور ڈٹے رہنے کا عزم
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
عصائب اہل الحق نے کہا ہے کہ تکفیریوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جدوجہد سے ہاتھ نہیں اٹھائيں گے
عراق کی عوامی تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ خزعلی نے فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، اس طرح کے واقعات سے تکفیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شکست دینے کے لئے عراقی عوام کا عزم اور زيادہ ہوجائے گا۔
عصائب اہل الحق کے بیان میں آیا ہے کہ الحشد الشعبی میں ہمارے جوان اور سیکورٹی فورسز دہشت گرد گروہوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنی کارروائياں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ کل شام الکاظمیہ کے علاقے میں زائرین کے راستے میں ایک دستی بم کے دھماکے میں ایک خاتون زائرہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔