-
قرآن کے سایے میں کربلا میں پرچم کشائی کی رسم
Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵کل رات گنبد مطہر کی صفائی کے بعد روضہ مبارک پرایام عزاداری کی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علمدار کربلا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔
-
عزاداروں کی پذیرائی کرتے اہل سنت۔ ویڈیو
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵فرزند رسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے عراق کے شہر کاظمین کی جانب لاکھوں عراقی و غیر عراقی باشندوں کا پیدل مارچ جاری ہے جو آج اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ عزاداروں اور زوار کی پذیرائی کے لئے سیکڑوں موکب لگے ہوئے ہیں جن کے درمیان اہلبیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے اہلسنت حضرات بھی مہمان نوازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
-
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مخصوص صلوات ۔ آڈیو
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷آسمان امامت و ولایت کے ساتویں آفتاب عالمتاب فزند رسول حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر آپؑ کی مخصوص زیارت و صلوات پیش خدمت ہے۔ آپ کی شہادت ۲۵ رجب المرجب سنہ ۱۸۳ ہجری کو بغداد میں واقع خلیفہ عباسی، ہارونِ ملعون کے ایک زندان میں ہوئی۔
-
روضۂ کاظمین آسمانی اسیر کے سوگ میں ڈوبا ۔ تصاویر
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ساتویں امام فرزند رسول حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر سنہ 127، 128 یا 129ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آپؑ نے ۳۵ سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔ روایات کے مطابق آپ کی ۵۸ سالہ عمر بابرکت کے ۲۴ یا ۱۵ سال زندان میں گزرے۔ آخر کار آپ نے ۲۵ رجب سنہ ۱۸۳ ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔ (فوٹو گیلری ماضی کی یادگار ہے)
-
فرمان کاظم (ع) ۔ پوسٹر
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
باب الحوائج امام موسیٰ کاظمؑ اور ظالم حکمران
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۳ظالم و جابر حکمران مشاہدہ کر رہے تھے کہ اگر امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو آزاد رکھا جائے تو اُن کا جینا حرام کر دیں گے۔ اور ممکن ہے کہ ایسا زمینہ فراہم ہو جائے کہ قیام کریں اور سلطنت کا تختہ اُلٹ ڈالیں۔ اِسی لیے انہوں نے مہلت نہیں دی اگر مہلت دی ہوتی تو بغیر کسی شک کے(کہا جاسکتا ہے کہ) امام علیہ السلام قیام کرتے! آپ کو اِس میں شک نہیں کرنا چاہیے کہ امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو فرصت مل جاتی تو آپ علیہ السلام قیام کرتے اور غاصب حکمرانوں کے نظام کی بنیاد کو اُلٹ دیتے۔
-
آسمان ولایت و امامت کے ساتویں آفتاب ہدایت کا سوگ ! ویڈیو+ آڈیو + متن
Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ماہ رجب کی ۲۵ تاریخ سنہ ۱۸۳ ہجری کو آسمان ولایت و امامت کا ساتواں آفتاب ہدایت ’’موسیٰ کاظم (ع)‘‘ غروب ہوا۔تاریک زندان کی گہری کال کوٹھڑی میں ہونے والی اس مظلومانہ شہادت کے موقع پر سبھی مومنین کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔
-
عراق ؛ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بدستور ڈٹے رہنے کا عزم
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳عصائب اہل الحق نے کہا ہے کہ تکفیریوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جدوجہد سے ہاتھ نہیں اٹھائيں گے
-
فرزندرسول حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کی طولانی اور منظّم جدوجہد
Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ایک انسان جو صرف مسئلہ مسائل بیان کرتا ہو، حکومت اور سیاسی جدوجہد سے کوئی سروکار نہ رکھتا ہو، ایسے دباؤ میں نہیں آتا۔۔ہمارا خیال ہے کہ امام موسیٰ ابن جعفرؑ خاموشی کے ساتھ سر جھکائے مدینے میں زندگی گزارنے والے ایک مظلوم انسان تھے، اُن (حاکم کے آلہ کاروں) نے آپؑ کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا، بعد میں زہر دے دیا اور آپؑ شہید ہو گئے، بس یہی؟ معاملہ یہ نہیں تھا، معاملہ ایک طولانی منظم جد وجہد اور ایک ایسی جدوجہد کا تھا جو تمام عالم اسلام میں بہت سے افراد کے ہمراہ تھی-
-
فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم ع کا یوم ولادت
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰زیارت فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام- آڈیو